وزیراعظم کا “پراجیکٹ فریڈم” کی معطلی پر خیرمقدم، سعودی کردار کی تعریف

کاشف عباسی: 06 مئی 2026

اسلام آباد (نیوز اینڈ نیوز): وزیراعظم شہباز شریف نے “پراجیکٹ فریڈم” کی عارضی معطلی کے اعلان پر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی جانب مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ امید ہے یہ عارضی وقفہ مستقل معاہدے کی شکل اختیار کرے گا، جس سے خطے میں امن و استحکام کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے اس موقع پر سعودی عرب کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ سفارتی کوششوں میں اس کا تعاون قابلِ تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن، مکالمے اور باہمی احترام کے اصولوں کا حامی رہا ہے اور آئندہ بھی امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی لانے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

وزیراعظم کے مطابق موجودہ صورتحال میں تمام فریقین کو تحمل اور دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی طرف بڑھنا چاہیے تاکہ خطے کو مزید عدم استحکام سے بچایا جا سکے۔