نو سال بعد پشاور زلمی پی ایس ایل کا دوسری مرتبہ چیمپئن بن گیا.

(نیوز اینڈ نیوز – 3 مئی 2026ء) :محمود احمد

لاہور, پشاور زلمی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حیدرآباد کنگز مینوں کو شکست دے کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، زلمی نے 9 سال بعد دوسری پاکستانی ٹرافی جیت لی۔

قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں حیدر آباد کنگزمین کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18 اوورز میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ان کی طرف سے صائم ایوب 54 رن کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ کپتان مارنس لیبشگن 20 رن بنا کر کھلاڑی بنا۔

دیگر کھلاڑی میں معاذ صداقت 11، حسان خان 12، حنین شاہ 9 رن بنا سکے، جبکہ گلین میکس ویل کوئی رن نمایاں کر سکے۔

پشاور زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ناہید رانا نے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

ہارون ہارڈی نے میچ وننگ نصف سنچری اسکور کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی اور ٹائٹل جتوانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

میچ سے قبل رنگا رنگ تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں عاطف اسلم، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز نے اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کیا۔

کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ لاہور نے ہمیشہ ٹیم کو سپورٹ کیا، جبکہ مخالف ٹیم کے کپتان مارنس لیبوشگن نے کہا کہ پوبیٹنگ کے لیے سازگار تھا تاہم ٹیم کی مطلوبہ کارکردگی ناکام رہی۔

پی ایس ایل فائنل: لاہور میں ٹریفک و سیکیورٹی کے جامع انتظامات مکمل

(نیوز اینڈ نیوز – 3 مئی 2026ء) محمود احمد

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے فائنل کے سلسلے میں لاہور ٹریفک پولیس نے ٹریفک

انتظامات مکمل کر لیے ہیں جبکہ کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کے لیے سخت سیکیورٹی پلان بھی ترتیب دے دیا گیا ہے۔

پی ایس ایل 11 کا فائنل آج Peshawar Zalmi اور Hyderabad Kingsmen کے درمیان لاہور میں کھیلا جائے گا۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 8 ڈی ایس پیز، 90 ٹریفک انسپکٹرز اور 500 سے زائد وارڈنز ڈیوٹی انجام دیں گے، جبکہ شائقین کی سہولت کے لیے 5 پارکنگ اسٹینڈز قائم کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق رانگ پارکنگ کی روک تھام کے لیے 11 فوک لفٹرز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ شائقینِ کرکٹ اپنی گاڑیاں گورنمنٹ کالج فار بوائز اور سی بی ڈی پارکنگ ایریاز میں پارک کر سکیں گے، جبکہ مغل پورہ اور گڑھی شاہو سے آنے والے شہری مین بلیوارڈ گلبرگ لبرٹی میں گاڑیاں پارک کریں گے۔ تمام بڑی شاہراہیں، بشمول مال روڈ، جیل روڈ اور کینال روڈ ٹریفک کے لیے کھلی رہیں گی۔

دوسری جانب انسپکٹر جنرل پنجاب نے کہا ہے کہ Punjab Police ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔ میچ کے دوران 7 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران سیکیورٹی اور ٹریفک سمیت تمام انتظامات کی خود نگرانی کریں، جبکہ ڈیوٹی پوائنٹس پر اہلکار مکمل طور پر الرٹ رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی پر کڑی نظر رکھیں۔

آئی جی پنجاب کے مطابق کھلاڑیوں کی رہائش گاہوں، روٹس اور اسٹیڈیم کے اطراف سرچ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جا رہے ہیں، جبکہ اسٹیڈیم اور گرد و نواح کی بلند عمارتوں پر پولیس اسنائپرز بھی تعینات کیے جائیں گے تاکہ ایونٹ کا پرامن انعقاد یقینی بنایا جا سکے۔

پی ایس ایل 11: ایلیمینیٹر ون میں ملتان سلطانز کی شکست، اسٹیو اسمتھ کی ناقص کارکردگی پر مایوسی

Friday,1May 2026: محمود احمد

پی ایس ایل 11: ایلیمینیٹر ون میں ملتان سلطانز باہر، اسٹیو اسمتھ کی ناکامی نمایاں
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے ایلیمینیٹر ون میں حیدرآباد کنگزمین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس اہم مقابلے میں حیدرآباد کنگزمین نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن شروع سے ہی دباؤ کا شکار رہی۔

شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 69 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، تاہم ان کے علاوہ صاحبزادہ فرحان اور اسٹیو اسمتھ سمیت دیگر بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

آسٹریلوی اسٹار اسٹیو اسمتھ صرف 13 رنز بنا کر محمد علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے، ان کا کیچ معاذ صداقت نے شاندار انداز میں لیا۔ ان کی جلد وکٹ گرنے کے بعد ملتان سلطانز کی مشکلات مزید بڑھ گئیں۔

بالآخر ملتان سلطانز کی ٹیم بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حیدرآباد کنگزمین نے ہدف آسانی سے حاصل کر کے فائنل کی دوڑ میں اپنی جگہ مضبوط کر لی۔

پی ایس ایل 11: بنگلادیشی فاسٹ بولر ناہید رانا پشاور زلمی میں شامل

Friday 1 May 2026: محمود احمد

بنگلادیش کے فاسٹ بولر ناہید رانا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے فائنل مرحلے کے لیے پشاور زلمی کو جوائن کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ناہید رانا کو فائنل میں شرکت کے لیے خصوصی اجازت دی، جس کے بعد وہ دوبارہ ٹیم کو دستیاب ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ ناہید رانا اس سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شرکت کے لیے وطن واپس چلے گئے تھے۔

پاکستان سپر لیگ 11 کا فائنل اتوار کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں پشاور زلمی اپنے حریف کا انتظار کر رہی ہے۔

دوسری جانب ایونٹ کے دوسرے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ پہلی بار شرکت کرنے والی حیدر آباد کنگز سے ہوگا، جس کے بعد فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم کا فیصلہ ہو جائے گا۔

یہ کھلاڑیوں کیلئے زبردست لمحہ تھا، میچ ٹو میچ پلان کامیابی کی وجہ بنا: بابر اعظم

(نیوز اینڈ نیوز – 04 مئی 2026ء) :محمود احمد

لاہور,بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے فائنل میں کامیابی کے بعد کہا ہے کہ یہ ٹیم اور کھلاڑیوں کے لیے ایک زبردست لمحہ ہے، اور میچ ٹو میچ پلاننگ ہی مسلسل کامیابی کی بنیاد بنی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان نے کہا کہ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں ہر میچ کے لیے الگ حکمت عملی اختیار کی، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور دباؤ میں بہترین کارکردگی دکھائی۔

بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم ورک ہی اصل کامیابی ہے، ہر کھلاڑی نے اپنا کردار بخوبی ادا کیا، جس کی بدولت ٹیم فائنل جیتنے میں کامیاب ہوئی

انہوں نے شائقینِ کرکٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بھرپور سپورٹ نے ٹیم کا حوصلہ بلند رکھا، جبکہ کوچنگ اسٹاف کی محنت بھی قابلِ تعریف ہے۔

کپتان کے مطابق ٹیم آئندہ بھی اسی تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی اور مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے بھرپور محنت جاری رکھے گی۔