
اسلام آباد (نیوز اینڈ نیوز) اے پی پی۔ 08 مئی2026ء, وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے نہ صرف معرکہ حق میں کامیابی حاصل کی بلکہ دنیا کو یہ پیغام بھی دیا کہ پاکستان امن، استحکام اور مذاکرات کا داعی ملک ہے۔
معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج، عوام اور ریاستی اداروں نے اتحاد و یکجہتی کی مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے تمام عزائم ناکام بنائے گئے اور پاکستان نے ہر محاذ پر اپنی برتری ثابت کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کے قیام کیلئے مثبت کردار ادا کیا ہے اور مستقبل میں بھی سفارتی اور سیاسی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی، خودمختاری اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جبکہ ملک کے دفاع کیلئے پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔