
اسلام آباد,(نیوز اینڈ نیوز) اے پی پی۔ 06 مئی2026
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی سرپرستی میں کیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ قائم کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور مالیاتی منڈیوں کو مستحکم بنانا ہے۔
حکام کے مطابق اس فنڈ کے قیام سے کیپٹل مارکیٹ میں شفافیت، جدت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ اس اقدام کے ذریعے مارکیٹ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے اور نئے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں مدد ملے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فنڈ کے تحت مختلف اصلاحاتی اقدامات، آگاہی مہمات اور تکنیکی ترقی کے منصوبے متعارف کرائے جائیں گے تاکہ پاکستان کی مالیاتی منڈی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا جا سکے۔
ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت ملکی معیشت کے لیے مثبت ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ مضبوط کیپٹل مارکیٹ سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے اور معاشی ترقی کو تیز کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔