تعلیمی میدان میں اصلاحات کا نیا ویژن: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے تعلیمی ایجنڈے کے تحت راولپنڈی بورڈ کے امتحانات میں مانیٹرنگ سخت، نقل کرنے والے 12 امیدوار رنگے ہاتھوں گرفتار، یو ایم سی کیسز درج

روزینہ اسماعیل.june 23,2026

راولپنڈی ( نیوز اینڈ نیوز) — 23 جون 2026ء

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مقتدر تعلیمی اصلاحات پر مبنی دور اندیش ویژن، چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کی خصوصی تزویراتی ہدایات کے تحت تعلیمی بورڈ، راولپنڈی کے زیرِ انتظام جاری امتحانات میں شفافیت، میرٹ اور کڑے احتساب کا نیا معیار قائم کر دیا گیا ہے۔ کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی انجینئر عامر خٹک کی براہِ راست سربراہی میں امتحانی مراکز کے اندر قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے مانیٹرنگ اور فوری انتظامی ردِعمل کے مربوط ترین نظام کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے۔

اس سخت مانیٹرنگ کے سلسلے میں کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے اٹک اور راولپنڈی کے مختلف دور افتادہ علاقوں میں قائم امتحانی مراکز کا طوفانی اور سرپرائز دورہ کیا۔ انہوں نے گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 2 فار بوائز فتح جنگ، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار بوائز فتح جنگ، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول نمبر 1 پنڈی گھیب، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار وویمن پنڈی گھیب، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نمبر 1 پنڈی گھیب اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کھوڑ کمپنی کا تفصیلی معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران گورنمنٹ ہائی اسکول پنڈی گھیب سے 5 امیدواروں کو مروجہ ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزی اور نقل مارتے ہوئے موقع پر رنگے ہاتھوں دبوچ لیا گیا۔

مزید برآں، کنٹرولر امتحانات کے مقتدر ریکارڈ کے مطابق، دورانِ تفتیش گورنمنٹ گریجویٹ کالج اصغر مال راولپنڈی سے 2 امیدوار جبکہ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول نمبر 1 جنڈ (اٹک) سے مزید 5 امیدواروں کو امتحانی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑاتے اور نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ ان تمام 12 ملوث امیدواروں کے خلاف مروجہ قوانین کے تحت فوری طور پر ان فیئر مینز کیسز رجسٹرڈ کر کے کیس باقاعدہ کارروائی کے لیے ڈسپلن برانچ کو بھجوا دیے گئے ہیں۔ کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے واشگاف الفاظ میں عزم دہرایا کہ راولپنڈی بورڈ امتحانی ساکھ، پیشہ ورانہ معیار اور میرٹ کے تحفظ کو ہر قیمت پر برقرار رکھے گا تاکہ بوٹی مافیا کا خاتمہ کر کے صرف محنتی، اہل اور حقدار طلبہ کا جائز حق ان تک پہنچایا جا سکے۔

راولپنڈی تعلیمی بورڈ کا انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نقل مافیا کے خلاف سخت کریک ڈاؤن؛ جدید ترین کمانڈ سینٹر سے مانیٹرنگ جاری

منصور احمد june 01,2026

راولپنڈی(نیوز اینڈ نیوز) – 01 جون 2026ء

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے شفاف، منصفانہ اور میرٹ پر مبنی امتحانی نظام کے وژن، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی خصوصی ہدایات پر راولپنڈی میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کو شفاف بنانے کے لیے بڑے اقدامات سامنے آئے ہیں۔ کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی انجینئر عامر خٹک کی مؤثر حکمت عملی کے تحت انٹرمیڈیٹ اول سالانہ امتحان 2026ء میں شفافیت اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے ریئل ٹائم مانیٹرنگ بورڈ حکام کے مطابق، امتحانی عمل کی سخت نگرانی کے لیے ایک جدید ترین کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کیا گیا ہے، جس کے ذریعے تمام امتحانی مراکز کی لائیو (ریئل ٹائم) مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں اور بورڈ کے اعلیٰ افسران مختلف امتحانی مراکز کے مسلسل دورے کر رہے ہیں تاکہ امتحانات کے انعقاد میں شفافیت، میرٹ اور غیر جانبداری کے اصولوں پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

امتحانی مرکز میں نقل کرتے ہوئے امیدوار رنگے ہاتھوں گرفتار کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ راولپنڈی تنویر اصغر اعوان کی خصوصی ہدایات پر امتحانی مراکز میں جاری سخت نگرانی کے دوران ایک بڑی کامیابی ملی ہے، جہاں ایک اُمیدوار کو نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔ امتحانی ضوابط کے سخت قانون کے مطابق، نقل کرنے والے اُمیدوار کے خلاف فوری طور پر کیس رجسٹر کر لیا گیا ہے اور فائل کو مزید سخت قانونی کارروائی کے لیے ڈسپلن برانچ بھجوا دیا گیا ہے۔

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کا انتباہ کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ تعلیمی بورڈ راولپنڈی امتحانات کے شفاف انعقاد، حقیقی حقدار طلبہ کے میرٹ کے تحفظ اور بوٹی مافیا یا نقل کے مکمل خاتمے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ انہوں نے واشگاف الفاظ میں خبردار کیا کہ امتحانی ضابطہ اخلاق کی معمولی سی خلاف ورزی بھی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور قواعد و ضوابط کے مطابق ہر کسی کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے تمام طلبا اور اُمیدواروں کو مخلصانہ مشورہ دیا کہ وہ صرف اپنی صلاحیتوں اور دن رات کی محنت پر اعتماد کرتے ہوئے امتحانات میں حصہ لیں اور کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی یا شارٹ کٹ سے دور رہیں۔

شفافیت اور احتساب کے فروغ کا عزم تعلیمی بورڈ راولپنڈی کی انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ امتحانی نظام میں اعلیٰ درجے کی شفافیت، دیانتداری اور کڑے احتساب کے فروغ کے لیے بورڈ کے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، تاکہ محنتی طلبہ کو ایک منصفانہ، پرامن اور سازگار امتحانی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت تمام مغوی افراد باحفاظت بازیاب

روزینہ اسماعیل.May 24,2026

گوادر /نیوز اینڈ نیوز

یونیورسٹی آف گوادر کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر سمیت یونیورسٹی کی اعلیٰ انتظامیہ اور عملے کے تمام مغوی افراد کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا، جس کے بعد وہ اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے۔ اس پیش رفت پر تعلیمی حلقوں، اساتذہ برادری اور طلبہ میں اطمینان اور خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سید منظور احمد، ڈاکٹر ارشاد بلیدی اور ان کے ڈرائیور حاتم بدل کی بحفاظت بازیابی پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اس کامیاب کارروائی کو صوبائی حکومت، سیکیورٹی اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں نے مربوط حکمت عملی، سنجیدہ کوششوں اور بروقت اقدامات کے ذریعے اس حساس معاملے کو کامیابی سے حل کیا۔

ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے اپنے بیان میں بلوچستان کی صوبائی حکومت، گورنر و وزیر اعلیٰ بلوچستان، وفاقی وزارت داخلہ، سول انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل مشن کی کامیابی تمام اداروں کے باہمی تعاون اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی آف گوادر کی اعلیٰ انتظامیہ کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات کے بعد ملک بھر کی جامعات اور اساتذہ برادری میں شدید تشویش پائی جاتی تھی، تاہم ان کی بحفاظت واپسی ایک خوش آئند اور حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔

چیئرمین ایچ ای سی نے اپنے پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ملک کے اساتذہ، محققین اور تعلیمی عملے کو ہمیشہ اپنی حفاظت میں رکھے اور پاکستان کو امن، استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن رکھے۔

جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری

منصور احمد ,May 15,2026

کراچی (نیوز اینڈ نیوز):
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی ہدایت پر ملک بھر میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے، جبکہ کراچی میں گزشتہ تین ماہ کے دوران متعدد کامیاب کارروائیاں کی گئی ہیں۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور وفاقی تحقیقاتی ادارے نے مشترکہ کارروائیوں کے دوران فروری سے مئی دو ہزار چھبیس تک کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے۔

حکام کے مطابق تین ماہ کے دوران دس بڑی مشترکہ کارروائیاں کی گئیں، جن میں جعلی ادویات تیار کرنے والے نیٹ ورکس، غیر قانونی فیکٹریوں اور غیر رجسٹرڈ انجیکشن بنانے والے مراکز کو بے نقاب کیا گیا۔

کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں غیر رجسٹرڈ ادویات، ٹراماڈول جیسے ممنوعہ اور کنٹرولڈ ادویات کا خام مال، مشینری، پیکنگ میٹریل اور جعلی برانڈز قبضے میں لے لیے گئے۔

ترجمان کے مطابق متعدد ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف ڈرگ قوانین کے تحت سخت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور جعلی ادویات کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ادویات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران بڑی مقدار میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد کی جا چکی ہیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور عوام کو معیاری، محفوظ اور مؤثر ادویات کی بلا تعطل فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے

جامعہ کراچی کے ملازمین کا احتجاج جاری، بھرپور یکجہتی کا اظہار

May 11,2026 :روزینہ اسماعیل

کراچی، نیوز اینڈ نیوز:
جامعہ کراچی کے ملازمین کی جانب سے جاری احتجاجی تحریک میں بھرپور شرکت اور یکجہتی کے اظہار پر تمام ملازمین کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ احتجاجی کمیٹی کے مطابق جامعہ کراچی کے ملازمین نے اپنے حقوق اور مطالبات کے حق میں غیر معمولی اتحاد کا مظاہرہ کیا، جو قابلِ تحسین ہے۔

ملازمین کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ موجودہ احتجاج صرف چند افراد کی نہیں بلکہ جامعہ کراچی کے تمام ملازمین کی مشترکہ آواز ہے، جس کا مقصد اپنے جائز مطالبات کو متعلقہ حکام تک پہنچانا ہے۔ بیان میں اس امید کا اظہار بھی کیا گیا کہ جب تک احتجاج کے خاتمے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا جاتا، اس وقت تک تمام ملازمین اپنے اپنے ڈپارٹمنٹس میں جانے کے بجائے احتجاجی کیمپ میں شرکت کرکے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے رہیں گے۔

احتجاجی شرکاء کا کہنا تھا کہ ملازمین نے مشکل حالات کے باوجود جس نظم و ضبط، اتحاد اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، وہ جامعہ کراچی کے روشن اور متحد مستقبل کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین اپنے حقوق کے حصول کے لیے پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے اور امید رکھتے ہیں کہ انتظامیہ ان کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرے گی۔

ملازمین نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ احتجاج مکمل طور پر پرامن رہے گا اور تمام سرگرمیاں باہمی اتحاد اور نظم و ضبط کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی۔

سندھ میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان، یکم جون سے تمام اسکول بند ہوں گے

May 11,2026 :روزینہ اسماعیل

کراچی، نیوز اینڈ نیوز:
محکمۂ تعلیم سندھ نے صوبے بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق سندھ کے تمام اسکول یکم جون سے 31 جولائی 2026ء تک بند رہیں گے۔

محکمۂ تعلیم کے مطابق موسمِ گرما کی چھٹیاں تعلیمی کیلنڈر کے تحت پہلے ہی منظور شدہ تھیں جبکہ اسٹیئرنگ کمیٹی نے فروری میں تعطیلات کی منظوری دے دی تھی۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی صوبے بھر میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے لیے گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کر رکھا ہے۔ پنجاب میں تعطیلات 22 مئی سے شروع ہو کر 23 اگست تک جاری رہیں گی، جس کی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دی۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ شدید گرمی اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث طلبہ کی صحت و سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے قبل از وقت تعطیلات کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ تعلیمی ادارے 24 اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔

حکام کے مطابق حالیہ دنوں میں گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث طلبہ کو اسکول آنے جانے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

والدین اور تعلیمی حلقوں نے حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے بروقت اور طلبہ کے مفاد میں اہم اقدام قرار دیا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی لاء کالج انٹری ٹیسٹ مؤخر کرنے کی اپیل، طلبہ پر دوہرا بوجھ کا الزام

May 06,2026 :روزینہ اسماعیل

لاہور (نیوز اینڈ نیوز): لا اسٹوڈنٹس فورم کے چیئرمین رانا اویس ایڈووکیٹ نے چانسلر گورنر پنجاب اور وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ پر فوری نظرِ ثانی کی جائے۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 12 جون کو ختم ہو رہے ہیں جبکہ لاء کالج کا انٹری ٹیسٹ 14 جون کو رکھا گیا ہے، جس کے باعث طلبہ کو شدید ذہنی دباؤ اور تیاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

رانا اویس ایڈووکیٹ کے مطابق ایسے طلبہ و طالبات جو سرکاری لاء کالج میں داخلہ لینا چاہتے ہیں، وہ اس مختصر وقفے میں مناسب تیاری نہیں کر سکیں گے، جس سے ان کے تعلیمی مواقع متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طلبہ پہلے ہی انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تیاری میں مصروف ہوتے ہیں، اور اس دوران انٹری ٹیسٹ کا انعقاد ان پر دوہرا بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر انٹری ٹیسٹ کی تاریخ میں چند ہفتوں کا اضافہ کیا جائے تو طلبہ کو بہتر تیاری کا موقع مل سکتا ہے، جو انصاف اور میرٹ کے اصولوں کے مطابق ہوگا۔

رانا اویس نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا کہ بعض طلبہ کے مطابق جلد بازی میں ٹیسٹ کا انعقاد انہیں پرائیویٹ لا کالجز کی طرف دھکیل سکتا ہے، جہاں مختلف طریقہ کار کے تحت داخلے دیے جاتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ صورتحال تعلیمی انصاف کے اصولوں پر سوال اٹھاتی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب یونیورسٹی اور متعلقہ حکام طلبہ کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹری ٹیسٹ کے شیڈول پر فوری نظرِ ثانی کریں۔

نو سال سے زیر التوا کنگ سلمان ہسپتال منصوبہ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

2026,منصور احمد: 06 مئی

اسلام آباد (نیوز اینڈ نیوز): وفاقی وزیرِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ نو سال سے زیرِ التوا کنگ سلمان ہسپتال کی تعمیر کا منصوبہ دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیرِ صحت کے مطابق اس منصوبے پر عملی کام کے آغاز سے ملک میں صحت کے شعبے میں بہتری آئے گی اور عوام کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ طویل عرصے سے التوا کا شکار یہ منصوبہ اب ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق منصوبے کی بحالی کے لیے ابتدائی انتظامی اور مالی امور کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، جبکہ تعمیراتی کام کے آغاز کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ ہسپتال کی تکمیل سے نہ صرف مریضوں کو بہتر علاج کی سہولیات میسر آئیں گی بلکہ صحت کے شعبے پر دباؤ بھی کم ہوگا۔

پنجاب بھر میں تعلیمی نصاب میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ

محمود احمد : May,04 Monday 2026

نرسری سے بارہویں جماعت تک نئے نصاب کے دو مراحل نافذ العمل ہیں۔

لاہور (نیوز اینڈ نیوز ): پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں تعلیمی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے نصاب میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کیا، جس کے تحت نرسری سے بارہویں جماعت تک نئے نصاب کا آغاز کیا جائے گا۔

تعلیمی اداروں کے مطابق یہ تبدیلی دو مراحل میں مکمل کی جائے گی تاکہ طلباء اور عوام کو نئے نظام کے مطابق ڈھالنے میں آسانی ہو۔

پہلے میں ابتدائی سطح پر ترقی کا نصاب اپڈیٹ کیا جائے گا جبکہ دوسرے میں مڈل اور ہائی اسکول کے مضامین کو تعلیمی معیار کے مطابق تبدیل کیا جائے گا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد تعلیمی معیار کو بہتر بنانا، طلباء کی عملی صلاحیتوں کو بڑھانا اور موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم بہتر نظام تعلیم فراہم کرنا۔

تعلیمی نصاب کے مطابق جدید سائنسی، تکنیکی تعلیم اور زیادہ زور دیا جائے تاکہ طلباء کو مستقبل کی مہارتیں فراہم کرنے کی ضرورت ہو۔

تعلیمی ماہرین نے اس کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے مؤثر طریقے سے نافذ کیا جائے تو یہ پنجاب کے تعلیمی معیار میں نمایاں نہیں ہے۔