اب ہمیں کہنا پڑے گا کہ ہمارا اسکور 0-8 ہے، ڈپٹی ایئر چیف

اسلام آباد,ڈیسک (نیوز اینڈ نیوز) ڈپٹی ایئر چیف طارق غازی نے کہا ہے کہ حالیہ فضائی جھڑپوں کے بعد اب یہ کہنا پڑے گا کہ پاکستان کا اسکور 0-8 ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے متعدد جدید جنگی طیارے مار گرائے۔

پریس کانفرنس کے دوران طارق غازی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہاتھوں گرائے جانے والے بھارتی طیاروں میں 4 رافیل، ایک ایس یو-30، ایک مگ-29، ایک میراج-2000 اور ایک جدید ملٹی رول طیارہ شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید حکمت عملی کے ذریعے دشمن کو مؤثر جواب دیا۔

ڈپٹی ایئر چیف نے کہا کہ قومی دفاع کیلئے افواج پاکستان ہر وقت تیار ہیں اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور فضائی برتری نے ایک مرتبہ پھر دنیا کی توجہ حاصل کی ہے۔