فیفا ورلڈکپ، گھانا کی پاناما کے خلاف اعصاب شکن فتح، پرتگال اور کانگو کا میچ برابر

Spread the love

محمود احمد june 18,2026

ٹورنٹو، کینیڈا (انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک/نیوز اینڈ نیوز) — 18 جون 2026ء

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے کھچا کھچ بھرے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیفا ورلڈکپ ۲۰۲۶ء کے گروپ ایل کے ایک انتہائی سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے میں گھانا نے پاناما کی فٹبال ٹیم کو ۰-۱ سے شکست دے کر اہم کامیابی اپنے نام کر لی ہے، اسپورٹس ذرائع کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین کھیلا گیا یہ میچ آغاز سے ہی سست روی کا شکار رہا اور مقررہ ۹۰ منٹ کے کھیل تک کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی، پاناما کے مضبوط دفاع نے گھانا کے فارورڈز کو گول پوسٹ سے دور رکھا لیکن کھیل کے آخری لمحات یعنی انجری ٹائم میں گھانا کے مایہ ناز کھلاڑی کیلب یرینکی نے دفاعی لائن کو چکمہ دیتے ہوئے گیند کو جال کی راہ دکھا دی اور ٹیم کو فیصلہ کن برتری دلا دی، اس سنسنی خیز گول کے فوراً بعد میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا کیونکہ میچ کے آخری لمحات میں گھانا اور پاناما کے کھلاڑیوں کے مابین شدید گرما گرمی دیکھنے میں آئی جہاں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں گتھم گتھا ہو گئے اور ایک دوسرے کو سرعام دھکے دیے، اس بدامنی اور قانون کی خلاف ورزی پر فیلڈ ریفری نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پاناما کے کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا۔

عالمی کپ کے سلسلے میں کھیلے گئے دن کے دوسرے اہم میچ میں دنیائے فٹبال کی مضبوط ترین ٹیم پرتگال اور ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو (ڈی آر کانگو) کے مابین کھیلا گیا ہائی وولٹیج مقابلہ مقررہ وقت کے اختتام پر ۱-۱ گول کی برابری کے ساتھ یکسر ختم ہو گیا ہے، فٹبال ماہرین کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین کھیل کا پہلا ہاف انتہائی جارحانہ رہا اور میچ میں ہونے والے دونوں گولز پہلے ہی ہاف کے دوران اسکور کیے گئے جس میں پرتگال کی مڈفیلڈ نے بہترین پاسز کے ذریعے حملے کیے تو دوسری طرف کانگو کے کھلاڑیوں نے بھی جوابی حملوں میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی، تاہم کھیل کے دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کے دفاعی کھلاڑیوں نے انتہائی الرٹ رہ کر حریف اسٹرائیکرز کو جکڑے رکھا اور مضبوط حکمتِ عملی کے باعث دوسرے ہاف میں کوئی بھی ٹیم مزید کوئی گول اسکور نہ کر سکی جس کے بعد امپائر کی فائنل سیٹی کے ساتھ ہی میچ ڈرا قرار پایا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔