

2026 کاشف عباسی: 06 مئی
اسلام آباد (نیوز اینڈ نیوز): وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران اور امریکہ کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
وزیراعظم کے مطابق فریقین کو بات چیت پر آمادہ کرنے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کی گئیں، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن کے فروغ کے لیے مثبت اور مؤثر سفارتی کردار ادا کیا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہ پیش رفت خطے میں کشیدگی کم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے اور امید ہے کہ آئندہ یہ بات چیت دیرپا امن میں تبدیل ہو جائے گی۔