متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی اتحاد ایئر ویز کا کابل کے لیے پروازیں دگنی کرنے کا بڑا اعلان، پندرہ جولائی سے ابوظبی اور افغانستان کے درمیان روزانہ اضافی پروازیں چلیں گی، زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذریعے یورپ جانے والے مسافروں کو شاندار سفری سہولیات کی فراہمی

Spread the love

منصور احمد june 11,2026

متحدہ عرب امارات کی نامور اور سرکاری فضائی کمپنی اتحاد ایئر ویز نے پندرہ جولائی دو ہزار چھبیس سے اپنے مرکزی ہیڈ کوارٹر ابوظبی اور افغان دارالحکومت کابل کے درمیان مسافر پروازوں کی تعداد میں بڑا اضافہ کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان فضائی آپریشن کو مزید وسیع کیا جائے گا، اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق اتحاد ایئرلائن نے مسافروں کے بے پناہ رش کے پیشِ نظر پروازوں کی موجودہ تعداد کو اب باقاعدہ طور پر دگنی کر دیا ہے اور اس نئے شیڈول کے تحت اب یومیہ ایک اضافی پرواز مستقل طور پر چلائی جائے گی، فضائی کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ پروازوں کے دائرہ کار میں یہ نئی توسیع افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان براہِ راست سفر کرنے والے تجارتی مسافروں اور بالخصوص ابوظبی کے جدید ترین زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے راستے یورپ، امریکہ اور دنیا کے دیگر بڑے ممالک کا سفر کرنے والے بین الاقوامی مسافروں کی مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھ کر کی گئی ہے کیونکہ کابل سے چلنے والی یہ پروازیں زاید ایئرپورٹ کو ایک بڑے فضائی مرکز کے طور پر استعمال کریں گی، ایئرلائن کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اس اہم روٹ پر مسافروں کے آرام و آسائش کو برقرار رکھنے کے لیے جدید ترین ایئربس اے تین سو بیس طیارے استعمال کیے جا رہے ہیں جن کے اندر آٹھ بزنس کلاس اور ایک سو پچاس اکانومی کلاس کی نشستیں موجود ہیں، اس اقدام سے دونوں خطوں کے مابین فضائی روابط اور تجارتی سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی۔