

منصور احمد june 21,2026
اسلام آباد (نیوز اینڈ نیوز) — 21 جون 2026ء
واپڈا نے ملک کے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔ اتوار کو جاری کردہ سرکاری رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 29 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 45 ہزار 800 کیوسک، جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 45 ہزار کیوسک اور اخراج بھی 45 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح خیرآباد پل پر پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 95 ہزار 600 کیوسک رہا، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 37 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 31 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مختلف بیراجوں کے مروجہ اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 22 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 15 ہزار 400 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 10 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 3 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 1 لاکھ 94 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 69 ہزار 200 کیوسک، گدو بیراج میں پانی کی آمد 1 لاکھ 52 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 15 ہزار 100 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 1 لاکھ 7 ہزار کیوسک اور اخراج 64 ہزار 600 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 22 ہزار 300 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 18 ہزار کیوسک اور اخراج 3 ہزار 400 کیوسک جبکہ پنجند بیراج میں پانی کی آمد 12 ہزار 600 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ملک کے بڑے آبی ذخائر کی موجودہ صورتحال کے مطابق تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ہے جبکہ ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1443.28 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے، تربیلا میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ ہے اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.816 ملین ایکڑ فٹ موجود ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ہے جبکہ ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1171.55 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے، منگلا میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ ہے اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.652 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ اسی طرح چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ ہے جبکہ ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 642.10 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے، چشمہ میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ ہے اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.065 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔