سندھ میں ہندو طلبہ کے لیے مذہبی نصابی کتب متعارف کرانے کا فیصلہ

کراچی (نیوز اینڈ نیوز)
محکمہ تعلیم و خواندگی سندھ نے سرکاری اسکولوں میں زیرِ تعلیم ہندو طلبہ کے لیے مذہبی نصابی کتب متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق یہ کتب جماعت 3 سے 5 تک کے طلبہ کے لیے تیار کی جا رہی ہیں، جنہیں جلد صوبے کے سرکاری اسکولوں میں نصاب کا حصہ بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد اقلیتی طلبہ کو ان کے مذہبی و ثقافتی پس منظر کے مطابق تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ تعلیمی نظام مزید جامع اور ہم آہنگ بنایا جا سکے۔

تبصرہ چھوڑیں