ایچ ای سی بیسٹ یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ 2026: ایچ ای سی نے ملک بھر سے نامزدگیاں طلب کر لیں

Spread the love

روزینہ اسماعیل, August 24,2026

اسلام آباد (نیوز اینڈ نیوز) — 24 اگست 2026ء

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تدریس، تحریری و تحقیقی جدت، طلبہ کے تعلیمی نتائج اور علمی ترقی میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے اساتذہ کی پذیرائی کے لیے “ایچ ای سی بیسٹ یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ 2026” کے لیے نامزدگیاں طلب کر لی ہیں۔

ایچ ای سی کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق پاکستان کی تمام سرکاری و نجی جامعات کے پاس موقع ہے کہ وہ یونیورسٹی سطح پر قائم کمیٹی کے منظور شدہ طریقہ کار کے تحت اپنے بہترین فیکلٹی ممبر کی نامزدگی بھیجیں۔ نامزدگی کا عمل مکمل کرنے کے لیے جامعہ کی کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی اور مکمل سپورٹنگ دستاویزات کی ہارڈ کاپی کے ساتھ سافٹ کاپی بھی جمع کرانا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

تمام نامزدگی برائے ایوارڈ ڈائریکٹر جنرل (اکیڈمکس)، ایچ ای سی، سیکٹر ایچ ایٹ ون اسلام آباد کے دفتر میں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ ایچ ای سی حکام کے مطابق نامزدگیوں کی کاغذی و ڈیجیٹل اسناد جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 اکتوبر 2026ء مقرر کی گئی ہے، جبکہ مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی کسی بھی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔