Latest news

بیرونِ ملک میڈیکل تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کیلئے پی ایم ڈی سی رجسٹریشن لازمی قرار

کاشف عباسی ,May 13 ,2026 اسلام آباد، نیوز اینڈ نیوز:پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے بیرونِ ملک میڈیکل اور ڈینٹل تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ بیرونِ ملک روانگی سے قبل میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) پاس کریں اور اپنی رجسٹریشن … Read more

پاکستانی بندرگاہوں کو علاقائی ٹرانزٹ اور ٹرانس شپمنٹ حب بنانے کیلئے اقدامات جاری، جنید انوار چوہدری

منصور احمد ,May 13,2026 اسلام آباد، نیوز اینڈ نیوز:وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت پاکستانی بندرگاہوں کو علاقائی ٹرانزٹ اور ٹرانس شپمنٹ مرکز بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، تاکہ ملک کو خطے میں ایک اہم بحری تجارتی حب کے طور پر فروغ دیا جا سکے۔ … Read more

راولپنڈی میں نو تعمیر شدہ ’معرکۂ حق اسکوائر‘ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

کاشف عباسی ,May 13 ,2026 راولپنڈی، نیوز اینڈ نیوز:راولپنڈی شہر کے جدید انفراسٹرکچر میں ایک اور اہم منصوبے کا اضافہ ہو گیا، جہاں نو تعمیر شدہ ’’معرکۂ حق اسکوائر‘‘ پر باقاعدہ ٹریفک کی روانی شروع کر دی گئی۔ منصوبے کے فعال ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں نمایاں سہولت میسر آئے گی جبکہ ٹریفک کے … Read more

منشیات فروش خاتون کو ’پروٹوکول‘ دینے پر تین پولیس اہلکار معطل

کاشف عباسی ,May 13 ,2026 کراچی، نیوز اینڈ نیوز:کراچی میں ایک مشتبہ منشیات فروش خاتون کو بغیر ہتھکڑی عدالت میں پیش کرنے اور مبینہ طور پر ’’پروٹوکول‘‘ دینے پر تین پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سندھ حکومت نے سخت نوٹس لیا۔ پولیس کے … Read more

دہلی اور کابل میں اب کوئی فرق نہیں رہا، دہشتگردی پر سخت مؤقف اپنائیں گے: خواجہ آصف

محمود احمد May13,2026 اسلام آباد، نیوز اینڈ نیوز:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہلی اور کابل میں اس وقت کوئی تفریق نہیں رہی، پاکستان دہشتگردی کے مسئلے پر واضح اور دوٹوک مؤقف رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ کابل حکومت ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کرے تاکہ … Read more

امریکا اور ایران میں کشیدگی میں اضافہ، آبنائے ہرمز بحران پر الزامات کا تبادلہ

محمود احمد May12,2026 واشنگٹن (نیوز اینڈ نیوز) — امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے، جہاں دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر سخت الزامات عائد کیے ہیں۔ ایران نے کہا ہے کہ امریکا حقیقی مذاکرات کے بجائے مکمل ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کر رہا ہے، جبکہ امریکی حکام نے ایران پر دباؤ … Read more

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ: سابق انتظامیہ نے ٹی20 ورلڈ کپ معاملہ درست طور پر ہینڈل نہیں کیا

محمود احمد May12,2026 ڈھاکا (نیوز اینڈ نیوز) — بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی ایڈ ہاک کمیٹی کے سربراہ تمیم اقبال نے کہا ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کے معاملے کو سابق بورڈ انتظامیہ نے درست انداز میں ہینڈل نہیں کیا، جس کے باعث صورتحال پیچیدہ ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں … Read more

پنجاب اسمبلی میں “معرکہِ حق” کی کامیابی پر قرارداد منظور، مسلح افواج کو خراجِ تحسین

کاشف عباسی ,May 12 ,2026 لاہور (نیوز اینڈ نیوز) — پنجاب اسمبلی میں ایک نادر سیاسی اتفاقِ رائے دیکھنے میں آیا جب ایوان نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی جس میں “معرکہِ حق” کی کامیابی پر پاک فوج اور مسلح افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ قرارداد وزیرِ خزانہ و پارلیمانی … Read more

ایتھوپیا کے سفیر کا سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کا دورہ، دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر زور

منصور احمد ,May 12,2026 سیالکوٹ (نیوز اینڈ نیوز) — ایتھوپیا کے ہائی کمشنر و سفیر برائے پاکستان ڈاکٹر عمر حسین اوبا نے منگل کے روز سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (SCCI) کا سرکاری دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال سینئر نائب صدر مراد ارشد اور ایگزیکٹو ممبران نے کیا۔ سفیر نے سیالکوٹ کی … Read more

ISSI میں سفیر جی آر بلوچ کی کتاب کی تقریبِ رونمائی

منصور احمد ,May 12,2026 اسلام آباد (اینڈ نیوز) انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹیڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) میں سفیر جی آر بلوچ کی کتاب “تیسری جہت کی پالیسی پرزم” کی تقریبِ منعقد ہوئی، جس میں سفارت کار، ماہر تعلیم، محققین اور میڈیا نمائندوں کی بڑی تعداد نے کہا۔ تقریب میں جنرل (ر) خالد … Read more

امریکہ ایران مذاکرات میں تعطل، پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز

کاشف عباسی ,May 12 ,2026 اسلام آباد (نیوز اینڈ نیوز) — امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں تعطل کے آثار نمایاں ہونے کے بعد پاکستان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنی سفارتی کوششیں مزید تیز کر دی ہیں۔ یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران … Read more

ہرمز کشیدگی کے بعد حکومت متحرک، آئل ریفائننگ پالیسی پر عملدرآمد تیز

کاشف عباسی ,May 12 ,2026 اسلام آباد (نیوز اینڈ نیوز) — خلیج میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کے ممکنہ بحران کے خدشات کے بعد حکومت نے پٹرولیم ریفائننگ پالیسی پر تیزی سے عملدرآمد شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کا مقصد ملک میں ایندھن کی فراہمی کو محفوظ بنانا اور درآمدی … Read more

وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم میں 13 جون تک توسیع، 18ویں ترمیم کے مستقبل پر نئی بحث

کاشف عباسی ,May 12 ,2026 اسلام آباد (نیوز اینڈ نیوز) مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے پیشِ نظر، وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کے روز ملک گیر کفایت شعاری مہم میں 13 جون تک توسیع کا حکم دے دیا ہے۔​دریں اثنا، ممکنہ 28ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں کے درمیان، وزیراعظم … Read more

آئی پی پیز کا دور “دفن” کرنے کا دعویٰ، بجلی مزید سستی کرنے کا اعلان

منصور احمد ,May 11,2026 اسلام آباد (نیوز اینڈ نیوز، 11 مئی 2026) — وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے توانائی شعبے میں بڑے اور انقلابی اصلاحاتی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے پرانے نظام کو آئندہ کے لیے “دفن” کر دیا گیا ہے اور اب ملک میں بجلی کے … Read more

برطانیہ کی ایران سے منسلک تنظیموں اور جرائم پیشہ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں

محمود احمد May11,2026 لندن، نیوز اینڈ نیوز:برطانیہ نے ایران سے منسلک تنظیموں اور مبینہ جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ برطانوی وزارتِ خارجہ کے مطابق ان پابندیوں کا مقصد برطانیہ، یورپ اور مشرقِ وسطیٰ کی سلامتی کو مزید مضبوط بنانا اور خطے میں غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام … Read more

جامعہ کراچی کے ملازمین کا احتجاج جاری، بھرپور یکجہتی کا اظہار

May 11,2026 :روزینہ اسماعیل کراچی، نیوز اینڈ نیوز:جامعہ کراچی کے ملازمین کی جانب سے جاری احتجاجی تحریک میں بھرپور شرکت اور یکجہتی کے اظہار پر تمام ملازمین کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ احتجاجی کمیٹی کے مطابق جامعہ کراچی کے ملازمین نے اپنے حقوق اور مطالبات کے حق میں غیر معمولی اتحاد کا مظاہرہ کیا، … Read more

سندھ میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان، یکم جون سے تمام اسکول بند ہوں گے

May 11,2026 :روزینہ اسماعیل کراچی، نیوز اینڈ نیوز:محکمۂ تعلیم سندھ نے صوبے بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق سندھ کے تمام اسکول یکم جون سے 31 جولائی 2026ء تک بند رہیں گے۔ محکمۂ تعلیم کے مطابق موسمِ گرما کی چھٹیاں … Read more

شاہین آفریدی نے 400 بین الاقوامی وکٹیں مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی پاکستانی فاسٹ بولرز کی ایلیٹ فہرست میں شامل

محمود احمد May11,2026 ڈھاکا (نیوز اینڈ نیوز) پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران اپنے بین الاقوامی کیریئر کی 400 ویں وکٹ حاصل کرکے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے … Read more

یونائٹیڈ کونسل آف چرچز کے زیر اہتمام یومِ معرکۂ حق ریلی، افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین

منصور احمد ,May 11,2026 اسلام آباد (نیوز اینڈ نیوز) یومِ معرکۂ حق “آپریشن بنیان المرصوص” کا ایک سال مکمل ہونے پر یونائٹیڈ کونسل آف چرچز کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ایک پُرجوش ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں مسیحی برادری نے بھرپور انداز میں افواجِ پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ ریلی کی … Read more

بجٹ 2026-27: تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس ریلیف زیر غور، تنخواہیں اور پنشن فریز ہونے کا امکان

کاشف عباسی ,May 11 ,2026 اسلام آباد (نیوز اینڈ نیوز) حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کیلئے انکم ٹیکس میں کمی پر غور کر رہی ہے، تاہم مالی دباؤ کے باعث سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے کی تجویز بھی زیر بحث ہے۔ باخبر … Read more