Latest news

لکی مروت دھماکہ: دو پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد جاں بحق، 33 زخمی

کاشف عباسی ,May 13 ,2026 لکی مروت، نیوز اینڈ نیوز:خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں منگل کے روز ایک مصروف بازار میں ہونے والے خوفناک بم دھماکے کے نتیجے میں دو ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم نو افراد جاں بحق جبکہ 33 افراد زخمی ہوگئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق … Read more

کسانوں کو کھاد کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت، وزیراعظم شہباز شریف

کاشف عباسی ,May 13 ,2026 اسلام آباد، نیوز اینڈ نیوز:وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ کسانوں کو بروقت اور بلا تعطل کھاد کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ ملک کی غذائی سلامتی کو محفوظ رکھا جا سکے۔ وزیراعظم نے وفاقی دارالحکومت میں غذائی تحفظ اور کھاد کے ذخائر … Read more

منشیات فروش خاتون کو ’پروٹوکول‘ دینے پر تین پولیس اہلکار معطل

کاشف عباسی ,May 13 ,2026 کراچی، نیوز اینڈ نیوز:کراچی میں ایک مشتبہ منشیات فروش خاتون کو بغیر ہتھکڑی عدالت میں پیش کرنے اور مبینہ طور پر ’’پروٹوکول‘‘ دینے پر تین پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سندھ حکومت نے سخت نوٹس لیا۔ پولیس کے … Read more

دہلی اور کابل میں اب کوئی فرق نہیں رہا، دہشتگردی پر سخت مؤقف اپنائیں گے: خواجہ آصف

محمود احمد May13,2026 اسلام آباد، نیوز اینڈ نیوز:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہلی اور کابل میں اس وقت کوئی تفریق نہیں رہی، پاکستان دہشتگردی کے مسئلے پر واضح اور دوٹوک مؤقف رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ کابل حکومت ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کرے تاکہ … Read more

پنجاب اسمبلی میں “معرکہِ حق” کی کامیابی پر قرارداد منظور، مسلح افواج کو خراجِ تحسین

کاشف عباسی ,May 12 ,2026 لاہور (نیوز اینڈ نیوز) — پنجاب اسمبلی میں ایک نادر سیاسی اتفاقِ رائے دیکھنے میں آیا جب ایوان نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی جس میں “معرکہِ حق” کی کامیابی پر پاک فوج اور مسلح افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ قرارداد وزیرِ خزانہ و پارلیمانی … Read more

ہرمز کشیدگی کے بعد حکومت متحرک، آئل ریفائننگ پالیسی پر عملدرآمد تیز

کاشف عباسی ,May 12 ,2026 اسلام آباد (نیوز اینڈ نیوز) — خلیج میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کے ممکنہ بحران کے خدشات کے بعد حکومت نے پٹرولیم ریفائننگ پالیسی پر تیزی سے عملدرآمد شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کا مقصد ملک میں ایندھن کی فراہمی کو محفوظ بنانا اور درآمدی … Read more

بجٹ 2026-27: تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس ریلیف زیر غور، تنخواہیں اور پنشن فریز ہونے کا امکان

کاشف عباسی ,May 11 ,2026 اسلام آباد (نیوز اینڈ نیوز) حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کیلئے انکم ٹیکس میں کمی پر غور کر رہی ہے، تاہم مالی دباؤ کے باعث سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے کی تجویز بھی زیر بحث ہے۔ باخبر … Read more

ریڈ لائن عبور کرنے والوں کا غرور خاک میں ملا دیا، پاکستان بنیانِ مرصوص بن کر کھڑا رہا: مریم نواز

کاشف عباسی ,May 11 ,2026 لاہور / راولپنڈی (نیوز اینڈ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جس نے بھی پاکستان کی ریڈ لائن عبور کرنے کی کوشش کی، پاکستان نے اس کا غرور مٹی میں ملا دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم بنیانِ مرصوص، یعنی سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن … Read more

’یومِ بنیانِ مرصوص‘ ہر سال منانے کا اعلان، وزیراعظم کا بھارت کو دوٹوک پیغام

کاشف عباسی ,May 11 ,2026 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کے تاریخی ردعمل کی یاد میں ’یومِ بنیانِ مرصوص‘ ہر سال منایا جائے گا، جبکہ انہوں نے پہلگام حملے کے حوالے سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت … Read more

بنوں میں دہشتگردوں کا بڑا حملہ، خودکش دھماکے میں 15 اہلکار شہید

محمود احمد May10,2026 10,May 2026 (نیوز اینڈ نیوز) بنوں: خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشتگردوں نے فتح خیل پولیس چوکی پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا کر خودکش حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 15 اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے سے پولیس چوکی کی عمارت شدید متاثر ہوئی … Read more

پاکستان کے نئے بجٹ کیلئے آئی ایم ایف وفد کی آمد متوقع، 230 ارب کے نئے ٹیکس زیر غور

منصور احمد ,May10,2026 اسلام آباد (نیوز اینڈ نیوز) پاکستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو حتمی شکل دینے کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد جلد پاکستان پہنچنے کا امکان ہے، جہاں حکومت کے ساتھ ٹیکس اہداف، مالیاتی اصلاحات اور نئے محصولات سے متعلق اہم مذاکرات کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق … Read more

پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر، دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے: فیلڈ مارشل عاصم منیر

محمود احمد May10,2026 راولپنڈی (نیوز اینڈ نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ آج پاکستان کا دفاع مکمل طور پر ناقابلِ تسخیر ہے اور ملک کا مستقبل روشن اور تابناک ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت ایک بار پھر دہشتگردی کا سہارا لے رہا ہے، تاہم دشمن جان لے … Read more

ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 5 دہشتگرد ہلاک

کاشف عباسی ,May 09 ,2026 راولپنڈی (نیوز اینڈ نیوز) سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے اضلاع ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دو مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک کر دیے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹانک ضلع میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر … Read more

آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، فی لیٹر قیمت میں تقریباً 15 روپے اضافہ

کاشف عباسی ,May 09 ,2026 اسلام آباد (نیوز اینڈ نیوز) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 15 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ حکومت کی … Read more

پاکستان نے جنگ جیتی مگر امن کا راستہ نہیں چھوڑا: عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد (نیوز اینڈ نیوز) اے پی پی۔ 08 مئی2026ء, وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے نہ صرف معرکہ حق میں کامیابی حاصل کی بلکہ دنیا کو یہ پیغام بھی دیا کہ پاکستان امن، استحکام اور مذاکرات کا داعی ملک ہے۔ معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے … Read more

غضب للحق دہشتگردی کے خلاف قومی حکمتِ عملی کا حصہ، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی

اسلام آباد (نیوز اینڈ نیوز) منصور احمد، مئی 2026 راولپنڈی (نیوز اینڈ نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ آپریشن “غضب للحق” دہشتگردی کے خلاف قومی ردعمل کا اہم حصہ ہے اور پاک فوج آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا … Read more

اب ہمیں کہنا پڑے گا کہ ہمارا اسکور 0-8 ہے، ڈپٹی ایئر چیف

اسلام آباد,ڈیسک (نیوز اینڈ نیوز) ڈپٹی ایئر چیف طارق غازی نے کہا ہے کہ حالیہ فضائی جھڑپوں کے بعد اب یہ کہنا پڑے گا کہ پاکستان کا اسکور 0-8 ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے متعدد جدید جنگی طیارے مار گرائے۔ پریس کانفرنس کے دوران طارق غازی کا کہنا … Read more

دہشت گردی، بھارت، افغانستان اور سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کا مؤقف واضح، دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ

2026 اسلام آباد (نیوز اینڈ نیوز) منصور احمد ،07 مئی اسلام آباد (نیوز اینڈ نیوز): ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ صومالیہ میں اغوا شدہ جہاز کے تمام عملے کے ارکان محفوظ ہیں اور صومالی حکام بحری قزاقوں سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت صورتحال پر … Read more

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران اور امریکہ کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا، وزیراعظم

2026 کاشف عباسی: 06 مئی اسلام آباد (نیوز اینڈ نیوز) — 6 مئی 2026ء وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران اور امریکہ کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اہم کردار ادا کیا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مسلسل سفارتی کوششیں کیں۔ وزیراعظم نے … Read more

وزیراعظم کا “پراجیکٹ فریڈم” کی معطلی پر خیرمقدم، سعودی کردار کی تعریف

کاشف عباسی: 06 مئی 2026 اسلام آباد (نیوز اینڈ نیوز): وزیراعظم شہباز شریف نے “پراجیکٹ فریڈم” کی عارضی معطلی کے اعلان پر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی جانب مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ امید ہے یہ عارضی … Read more