پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1305 ٹریفک حادثات، 16 افراد جاں بحق اور 1500 سے زائد زخمی

کاشف عباسی , August 21,2026

لاہور (نیوز اینڈ نیوز) — 21 اگست 2026ء

پنجاب بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پیش آنے والے 1305 ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق جبکہ 1514 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ (ریسکیو 1122) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے صوبے بھر میں 1305 حادثات پر بروقت ریسپانس کیا۔ حادثات میں شدید زخمی ہونے والے 690 افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے مختلف ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، جبکہ معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں سب سے زیادہ 231 حادثات پیش آئے جن میں 282 افراد متاثر ہوئے اور لاہور فہرست میں پہلے نمبر پر رہا۔ ملتان 83 حادثات اور 89 متاثرین کے ساتھ دوسرے، جبکہ فیصل آباد 74 حادثات اور 84 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔