Latest news

علی محمد خان کا سپیکر سے رابطہ: مذاکرات کی بحالی کی درخواست، “نقصان سے پہلے بات چیت ہو جانی چاہیے”

کاشف عباسی ,October09,2026 اسلام آباد (نیوز اینڈ نیوز) — 9 اکتوبر 2026ء پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ انہوں نے مذاکرات کی بحالی کے لیے قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق سے جمعے کی صبح رابطہ کیا ہے، تاکہ کسی ممکنہ کشیدگی یا نقصان سے پہلے بات چیت … Read more

حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کا دوسرا دور جاری، فریقین کی پارلیمنٹ ہاؤس میں بیٹھک

کاشف عباسی ,October03,2026 اسلام آباد (نیوز اینڈ نیوز) — 3 اکتوبر 2026ء حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ہفتہ کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں جاری ہے، جہاں قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق مذاکراتی عمل کی میزبانی کر رہے ہیں۔ حکومت، پاکستان پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کے نمائندے مذاکرات میں … Read more

جمہوریت میں اختلافِ رائے فطری ہے، قومی مسائل کا حل مکالمے سے ممکن ہے، طارق فضل چوہدری

منصور احمد,October02,2026 اسلام آباد (نیوز اینڈ نیوز) — 2 اکتوبر 2026ء وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ جمہوریت میں اختلافِ رائے فطری عمل ہے اور قومی مسائل کا پائیدار حل مکالمے، باہمی مشاورت اور سیاسی مفاہمت کے ذریعے ہی تلاش کیا جا سکتا ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی … Read more

حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کا پہلا دور مکمل، دوسرا دور کل ہوگا

منصور احمد,October02,2026 اسلام آباد (نیوز اینڈ نیوز) — 2 اکتوبر 2026ء حکومت، پاکستان پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا، جبکہ مذاکرات کا دوسرا دور 3 اکتوبر کو دوپہر 2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر چیمبر میں ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ترجمان کے مطابق جمعہ کو سپیکر قومی اسمبلی … Read more

حکومت، پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کے مذاکرات کا پہلا دور مکمل

کاشف عباسی ,October02,2026 اسلام آباد (نیوز اینڈ نیوز) — 2 اکتوبر 2026ء سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت حکومت، پاکستان پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور مختلف قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، تاہم … Read more

راولپنڈی میں حنا جاوید کے وحشیانہ قتل کا معاملہ قومی اسمبلی پہنچ گیا: سپیکر نے کیس قائمہ کمیٹی اور ویمن کاکس کے سپرد کر دیا

منصور احمد, August 24,2026 اسلام آباد (نیوز اینڈ نیوز) — 24 اگست 2026ء راولپنڈی میں انتہائی بے دردی سے قتل کی جانے والی خاتون حنا جاوید کے وحشیانہ قتل کے معاملے پر قومی اسمبلی میں شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس دلخراش واقعے کا نوٹس لیتے … Read more

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملائیشیا کے وزیر داخلہ کی ملاقات: دوطرفہ تعاون، مسلم اتحاد اور علاقائی امن پر تفصیلی گفتگو

منصور احمد, August 21,2026 اسلام آباد (نیوز اینڈ نیوز) — 21 اگست 2026ء سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین ناسوٹین بن اسماعیل کی سربراہی میں چھ رکنی پارلیمانی وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، پارلیمانی تعاون اور … Read more