Latest news

براکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ پر ڈرون حملہ: پاکستان کی شدید مذمت، عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار

منصور احمد ,May 18,2026 رپورٹ: نیوز اینڈ نیوز اسلام آباد: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے براکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ پر ہونے والے ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اس مشکل … Read more

بھارتی آرمی چیف کے اشتعال انگیز بیان پر پاک فوج کا سخت ردعمل، خطے کو نئی جنگ سے خبردار

کاشف عباسی ,May 18 ,2026 رپورٹ: نیوز اینڈ نیوز اسلام آباد: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھارتی آرمی چیف جنرل اپیندر دویدی کے حالیہ اشتعال انگیز بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔ آئی ایس پی آر … Read more

ایران۔امریکا کشیدگی: پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری، محسن نقوی کی تہران میں ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں

کاشف عباسی ,May 18 ,2026 رپورٹ: نیوز اینڈ نیوز اسلام آباد / تہران: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی رابطے برقرار رکھنے کی کوششیں مزید تیز کر دی ہیں، جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی صدر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر سے اہم … Read more

وانا بازار خون میں نہا گیا: گلشن مارکیٹ دھماکے میں 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی

منصور احمد ,May 18,2026 رپورٹ: نیوز اینڈ نیوز جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا بازار کی گلشن مارکیٹ میں پیر کے روز ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکہ پٹرول پمپ کے قریب پیش آیا، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ذرائع کے … Read more

ووٹ کی عمر 18 سے بڑھا کر 25 سال کرنے کی تجویز پر شدید ردعمل

کاشف عباسی ,May 18 ,2026 رپورٹ: نیوز اینڈ نیوز اسلام آباد / کراچی: وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کی جانب سے ووٹ ڈالنے کی کم از کم عمر 18 سے بڑھا کر 25 سال کرنے کی تجویز سامنے آنے کے بعد اپوزیشن جماعتوں، قانونی ماہرین اور سول سوسائٹی کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے … Read more

’اٹھائیسویں آئینی ترمیم‘ یا نیا قانون سازی پیکج؟ پسِ پردہ بڑی آئینی تبدیلیوں کی بازگشت

کاشف عباسی ,May 18 ,2026 رپورٹ: نیوز اینڈ نیوز اسلام آباد: حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کے اندرونی ذرائع نے عندیہ دیا ہے کہ آنے والے دنوں میں اہم آئینی تبدیلیوں کے امکانات کو مکمل طور پر رد نہیں کیا جا سکتا، اگرچہ حکومت کی جانب سے باضابطہ طور پر ’’28ویں آئینی ترمیم‘‘ کی تردید … Read more

عالمی یومِ ٹیلی مواصلات: جدید ٹیکنالوجی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے ناگزیر ہے، یوسف رضا گیلانی

منصور احمد ,May 18,2026 اسلام آباد: نیوز اینڈ نیوز چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے عالمی یومِ ٹیلی مواصلات و انفارمیشن سوسائٹی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ جدید دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات نے دنیا کو ایک گلوبل ویلج میں تبدیل کر دیا ہے، جہاں معلومات تک … Read more

رویت ہلال کمیٹی کا ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کا اعلان، پاکستان میں عید الاضحیٰ 27 مئی کو ہوگی

محمود احمد May17,2026 کراچی: نیوز اینڈ نیوز مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں ذوالحجہ 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں عید الاضحیٰ بدھ 27 مئی 2026 کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر … Read more

معرکۂ حق میں قومی اتحاد نے عسکری کامیابی کو سفارتی فتح میں بدل دیا، سفیر عاصم افتخار احمد

محمود احمد May17,2026 نیویارک: نیوز اینڈ نیوز اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ معرکۂ حق کے دوران پاکستانی قوم کے اتحاد، سیاسی قیادت، سفارتی حکمت عملی اور مسلح افواج کے عزم نے پاکستان کی عسکری کامیابی کو ایک بڑی سفارتی اور سیاسی فتح میں تبدیل کر دیا۔ … Read more

پانڈا بانڈ پاکستان کیلئے نئی امید یا قرضوں کا نیا بوجھ؟

کاشف عباسی ,May 17 ,2026 رپورٹ: نیوز اینڈ نیوز اسلام آباد: پاکستان نے چین کی مقامی بانڈ مارکیٹ میں اپنا پہلا “پانڈا بانڈ” کامیابی سے جاری کرتے ہوئے ایک اہم مالیاتی سنگ میل عبور کر لیا ہے، جسے ماہرین نے نہ صرف بیرونی فنڈنگ کے نئے دروازے کھلنے بلکہ عالمی سرمایہ کاروں کے بحال ہوتے … Read more

خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، 6 وزراء، 4 مشیر اور 8 معاونین خصوصی شامل

منصور احمد ,May 17,2026 پشاور: فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کی سمری منظور کر لی، جس کے تحت صوبائی حکومت میں 6 نئے وزراء، 4 مشیر اور 8 معاونین خصوصی شامل کیے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے کابینہ میں توسیع کے لیے سمری گورنر ہاؤس بھجوائی گئی … Read more

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندرونی اختلافات اور قیادت کے بحران سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کے باوجود پارٹی قیادت نے واضح کیا ہے کہ تمام رہنما، کارکنان اور پارلیمانی اراکین بانی چیئرمین عمران خان کے مؤقف پر متحد ہیں۔

رپورٹ: نیوز اینڈ نیوز پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پارٹی کے اندر رائے کا اختلاف ایک فطری سیاسی عمل ہے، اسے تقسیم یا دھڑوں کی سیاست سے تعبیر نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف رہنماؤں کی آرا الگ ہو سکتی ہیں، تاہم جب … Read more

اٹھائیس ویں آئینی ترمیم کے فوری آثار نظر نہیں آ رہے، اعظم نذیر تارڑ

کاشف عباسی ,May 17 ,2026 لاہور: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ فی الحال انہیں مستقبل قریب میں 28 ویں آئینی ترمیم متعارف کرائے جانے کے کوئی واضح آثار نظر نہیں آ رہے، تاہم اگر ایسی کوئی آئینی تبدیلی لائی گئی تو وہ اتحادی جماعتوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت … Read more

بھارتی آرمی چیف کا بیان اشتعال انگیز اور خطے کے امن کیلئے خطرناک ہے، آئی ایس پی آر

منصور احمد ,May 17,2026 راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھارتی آرمی چیف کے حالیہ بیان کو اشتعال انگیز، غیر ذمہ دارانہ اور خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور ایٹمی صلاحیت رکھنے والی اہم ریاست ہے، جس … Read more

امریکہ۔ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز، محسن نقوی تہران پہنچ گئے

کاشف عباسی ,May 17 ,2026 اسلام آباد: پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان تعطل کا شکار مذاکراتی عمل کو بحال کرنے کیلئے اپنی سفارتی کوششیں مزید تیز کر دی ہیں، اسی سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی غیر اعلانیہ دو روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق یہ دورہ … Read more

62 سال پرانا ضابطۂ اخلاق ختم، سرکاری ملازمین کے لیے نیا سخت کنڈکٹ رولز 2026 نافذ

کاشف عباسی ,May 16 ,2026 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے 62 سال پرانے ضابطۂ اخلاق کو ختم کرتے ہوئے نیا “سول سرونٹس کنڈکٹ رولز 2026” نافذ کر دیا ہے، جس کے تحت اثاثوں کے اظہار، مالی شفافیت اور سوشل میڈیا سرگرمیوں پر سخت اور واضح قواعد متعارف کرا دیے گئے ہیں۔ … Read more

سٹی کورٹ کا انمول عرف پنکی کے خلاف قتل کیس کا تحریری فیصلہ جاری، 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

محمود احمد May16,2026 کراچی: سٹی کورٹ کراچی کی اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف بغدادی تھانے میں درج قتل کے مقدمے کا تفصیلی تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ملزمہ نے دورانِ سماعت پولیس کی جانب سے کسی بھی قسم کے تشدد یا ناروا سلوک … Read more

حافظ نعیم الرحمن: ملک میں گولی اور گالی کی سیاست عام، نظام کرپشن اور اقربا پروری کے زیر اثر

چترال (انٹرنیشنل پریس ایجنسی/نیوز اینڈ نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت گولی اور گالی کی سیاست عام ہو چکی ہے جبکہ تعلیم مہنگی اور طبقاتی نظام کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ ان کے مطابق ہر شعبہ کرپشن اور اقربا پروری کے زیر اثر ہے۔ … Read more

کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی 22 مئی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

محمود احمد May16,2026 کراچی (نیوز اینڈ نیوز)کراچی کی سٹی کورٹ نے منشیات فروشی کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کو بائیس مئی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ عدالت نے تفتیشی حکام کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمہ کو مزید تفتیش کے لیے پولیس کے سپرد کرنے کا حکم جاری … Read more

کراچی صرافہ بازار چھاپہ معاملہ، ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، 48 گھنٹوں میں رپورٹ طلب

محمود احمد May16,2026 کراچی (نیوز اینڈ نیوز)کراچی کے صرافہ بازار میں ایف آئی اے کے چھاپے کے دوران پیش آنے والے واقعے کا ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لے لیا۔ ڈی جی ایف آئی اے نے ڈائریکٹر کراچی زون کو واقعے کی مکمل انکوائری کے احکامات جاری کرتے ہوئے اڑتالیس … Read more