ہرارے (نیوز اینڈ نیوز): زمبابوے میں کھیلے گئے ایک روزہ طرز کے لسٹ اے میچ میں اسکارپیئنز کرکٹ کلب نے رنز کا ایسا طوفان برپا کیا کہ کرکٹ کی تاریخ میں نئی مثال قائم ہو گئی۔
اسکارپیئنز کرکٹ کلب نے میتھین لائنز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر ریکارڈ آٹھ سو بائیس رنز بنا ڈالے، جس کے بعد حریف ٹیم کو کامیابی کے لیے آٹھ سو تئیس رنز کا ہدف ملا۔
میچ میں اسکارپیئنز کے بلے بازوں نے میدان کے چاروں اطراف دلکش اور جارحانہ اسٹروکس کھیلتے ہوئے رنز کی بارش کر دی۔
ٹیم کے کپتان پرائس مکازہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو ان کے لیے انتہائی کامیاب ثابت ہوا۔
تاریخی اننگز میں تکونڈا میڈیمبو نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف ایک سو تینتالیس گیندوں پر تین سو دو رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں چوکوں اور چھکوں کی بھرمار شامل تھی۔
دوسری جانب وِنفیڈ مٹینڈے نے صرف پچھتر گیندوں پر تیرہ چھکوں کی مدد سے دو سو تین رنز بنا کر شائقین کو حیران کر دیا۔
گیبریل جایا نے بھی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے انچاس گیندوں پر بائیس چوکوں کی مدد سے ایک سو دس رنز اسکور کیے۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق یہ میچ لسٹ اے کرکٹ کی تاریخ کے سب سے جارحانہ مقابلوں میں شمار کیا جا رہا ہے، جبکہ ایک ہی اننگز میں ٹرپل سنچری، ڈبل سنچری اور تیز رفتار سنچری نے شائقین کرکٹ کو دنگ کر دیا
روم (نیوز اینڈ نیوز): اٹلی کے عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی جینک سنر نے اے ٹی پی ماسٹرز ایک ہزار مقابلوں میں مسلسل بتیس فتوحات حاصل کرکے سربیا کے نوویک جوکووچ کا تاریخی ریکارڈ توڑ دیا۔
اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں چوبیس سالہ جینک سنر نے روس کے آندرے روبلوف کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر نہ صرف نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا بلکہ سیمی فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا۔
جینک سنر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آندرے روبلوف کو چھ۔دو اور چھ۔چار سے شکست دی۔
اس کامیابی کے بعد جینک سنر اٹالین اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے جہاں ان کا مقابلہ روس کے ڈینیئل مدویدیف سے ہوگا۔
اٹلی میں جاری اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شائقین کو سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں جبکہ جینک سنر مسلسل بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق جینک سنر اب دنیائے ٹینس کے دوسرے کھلاڑی بننے کے قریب ہیں جو تمام نو ماسٹرز ایک ہزار ٹائٹلز اپنے نام کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز صرف نوویک جوکووچ کے پاس موجود ہے۔
جینک سنر گزشتہ سینتالیس میچوں میں سے پینتالیس جیت چکے ہیں جبکہ رواں برس انڈین ویلز، میامی، مونٹی کارلو اور میڈرڈ ماسٹرز ٹائٹلز بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔
اس فتح کے بعد جینک سنر نے رواں سیزن کے پہلے پانچوں ماسٹرز ٹورنامنٹس کے سیمی فائنل میں پہنچ کر رافیل نڈال کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جینک سنر نے کہا کہ وہ صرف ریکارڈ بنانے کے لیے نہیں بلکہ اپنی الگ تاریخ رقم کرنے کے لیے کھیلتے ہیں، تاہم اپنے ہوم گراؤنڈ پر یہ کامیابی ان کے لیے بہت خاص اہمیت رکھتی ہے۔
اگر جینک سنر اٹالین اوپن جیتنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ پچاس برس بعد روم میں ٹائٹل جیتنے والے پہلے اطالوی کھلاڑی بن جائیں گے۔
کوارٹر فائنل کے ایک اور میچ میں روس کے ڈینیئل مدویدیف نے سخت مقابلے کے بعد ہسپانوی کھلاڑی مارٹن لینڈالس کو ایک۔چھ، چھ۔چار اور سات۔پانچ سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
اسلام آباد / بیجنگ (نیوز اینڈ نیوز) پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے پچھتر سال مکمل ہونے کے موقع پر مرکزی تقریب24 مئی کو بیجنگ میں منعقد ہوگی، جبکہ پاکستان چین کاروباری سرمایہ کاری کانفرنس چوبیس مئی کو منعقد کی جائے گی۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس میں پاک چین سفارتی تعلقات کی پچھترویں سالگرہ کی تقریبات کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم کو پاکستان چین کاروباری سرمایہ کاری کانفرنس کے انتظامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔
حکام کے مطابق کانفرنس میں پاکستان اور چین کے نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے اہم کاروباری شخصیات، سرمایہ کار اور دیگر متعلقہ نمائندے شرکت کریں گے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ اس کانفرنس کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان کاروباری روابط، سرمایہ کاری اور معاشی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ تقریبات کو بھرپور، منظم اور باوقار انداز میں منعقد کیا جائے تاکہ پاکستان اور چین کی دیرینہ دوستی اور ہمہ موسمی تزویراتی شراکت داری کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد، تعاون اور مشترکہ ترقی کی بہترین مثال ہیں۔
اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات، چین کے سفیر اور اعلیٰ سرکاری حکام نے بھی شرکت کی۔
کراچی (نیوز اینڈ نیوز): وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی ہدایت پر ملک بھر میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے، جبکہ کراچی میں گزشتہ تین ماہ کے دوران متعدد کامیاب کارروائیاں کی گئی ہیں۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور وفاقی تحقیقاتی ادارے نے مشترکہ کارروائیوں کے دوران فروری سے مئی دو ہزار چھبیس تک کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے۔
حکام کے مطابق تین ماہ کے دوران دس بڑی مشترکہ کارروائیاں کی گئیں، جن میں جعلی ادویات تیار کرنے والے نیٹ ورکس، غیر قانونی فیکٹریوں اور غیر رجسٹرڈ انجیکشن بنانے والے مراکز کو بے نقاب کیا گیا۔
کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں غیر رجسٹرڈ ادویات، ٹراماڈول جیسے ممنوعہ اور کنٹرولڈ ادویات کا خام مال، مشینری، پیکنگ میٹریل اور جعلی برانڈز قبضے میں لے لیے گئے۔
ترجمان کے مطابق متعدد ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف ڈرگ قوانین کے تحت سخت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور جعلی ادویات کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ادویات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران بڑی مقدار میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد کی جا چکی ہیں۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور عوام کو معیاری، محفوظ اور مؤثر ادویات کی بلا تعطل فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے
بورے والا (نیوز اینڈ نیوز) بورے والا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے ایک سنگین مقدمے میں ملوث جعلی پیر اور اس کے بیٹے کو گرفتار کر لیا، جن پر شہری کو قتل کرنے اور لاکھوں روپے ہتھیانے کا الزام ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے روحانی علاج اور مسائل حل کرنے کا جھانسہ دے کر شہری شفقت سے پانچ لاکھ ساٹھ ہزار روپے وصول کیے تھے۔
تحقیقات کے مطابق رقم لینے کے بعد ملزمان نے مبینہ طور پر شہری شفقت کو قتل کر دیا اور واقعے کو چھپانے کی کوشش کرتے رہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جدید تفتیشی طریقوں اور شواہد کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پیر اور اس کے بیٹے کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش ملزمان سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔
ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزمان لوگوں کو عامل، روحانی شخصیت اور مسائل حل کرنے والے پیر کے طور پر اپنے جال میں پھنساتے تھے اور مالی فائدہ حاصل کرتے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ مقتول کے اہل خانہ نے ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
کراچی (نیوز اینڈ نیوز) منشیات فروشی کے الزامات میں گرفتار انمول عرف پنکی کے خلاف قانون کا گھیرا مزید تنگ ہو گیا ہے، جبکہ لاہور سے بھی اس کے خلاف ایک پرانے مقدمے کا انکشاف سامنے آنے کے بعد تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے تحقیقاتی ونگ کے مطابق انمول عرف پنکی کے خلاف درج مقدمات کی فہرست مسلسل طویل ہوتی جا رہی ہے اور اب معلوم ہوا ہے کہ اس کے خلاف لاہور میں بھی ایک سنگین مقدمہ درج تھا، جس کے بعد اس کے مبینہ بین الصوبائی منشیات نیٹ ورک کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔
تحقیقاتی حکام کے مطابق انمول پنکی کے خلاف یہ چوتھا مقدمہ دو ہزار چوبیس میں لاہور کے وحدت کالونی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ صابراں بی بی نامی خاتون کے خلاف درج ہوا تھا، جس کے قبضے سے بیس گرام کوکین برآمد ہوئی تھی۔
دورانِ تفتیش صابراں بی بی نے اعتراف کیا تھا کہ وہ منشیات کراچی میں موجود انمول عرف پنکی سے حاصل کرتی تھی۔
تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ صابراں بی بی کے بیان اور سنگین الزامات کے باوجود اس وقت انمول پنکی کو مقدمے میں اشتہاری قرار نہیں دیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق پولیس اب اس پہلو کا ازسرِ نو جائزہ لے رہی ہے کہ ملزمہ کو اس وقت قانون کی گرفت سے دور کیوں رکھا گیا۔
تحقیقاتی ونگ نے مختلف شہروں کے تھانوں میں درج پرانے مقدمات اور ریکارڈز دوبارہ کھولنا شروع کر دیے ہیں، جبکہ متعلقہ ادارے اس بات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ ملزمہ کا مبینہ نیٹ ورک سندھ اور پنجاب کے درمیان کس طرح سرگرم تھا۔
پولیس حکام کے مطابق تمام شواہد، بیانات اور ریکارڈ کو یکجا کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
بیجنگ (نیوز اینڈ نیوز): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ بھی اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں، جبکہ امریکہ اور چین کی سوچ ایران کے معاملے پر کافی حد تک یکساں ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق بیجنگ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے عالمی امن، ایران، تجارت اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بیجنگ کے حساس حکومتی کمپاؤنڈ ژونگ نان ہائی کے تاریخی باغات میں طویل چہل قدمی بھی کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اور چین اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ اس بات پر بھی متفق ہیں کہ عالمی تجارت کے لیے آبنائے ہرمز ہر صورت کھلا رہنا چاہیے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک نے ایسے پیچیدہ مسائل کا حل تلاش کر لیا ہے جو ماضی میں کوئی حل نہیں کر سکا تھا۔
چینی صدر شی جن پنگ نے اس ملاقات کو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک تعمیری سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو نئے انداز میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
ملاقات کے دوران چینی صدر نے امریکی صدر کو تقریباً چار سو نوے سال پرانا تاریخی درخت بھی دکھایا اور دوستی کی علامت کے طور پر خصوصی تحفہ دینے کا وعدہ کیا۔
رپورٹس کے مطابق شی جن پنگ نے امریکی صدر کے لیے چینی گلابوں کے بیج بطور تحفہ بھیجنے کی ہدایت بھی کی، جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے خوشی کا اظہار کیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی صدر کے باضابطہ خطاب کے دوران صحافیوں کو کمرے سے باہر بھیج دیا گیا جبکہ براہ راست نشریات بھی روک دی گئیں، جس سے ملاقات کی حساس نوعیت ظاہر ہوئی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس دورے کے دوران ہونے والے تجارتی معاہدوں کو بھی بہترین قرار دیا۔
اسلام آباد (نیوز اینڈ نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی صورتحال انتہائی سنگین ہے اور عوام کو مہنگائی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ آنے والے دنوں میں معاشی مشکلات میں مزید اضافہ نظر آ رہا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کے روز پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کی، جس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ سے تعلق رکھنے والے پارٹی ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری بھی شریک ہوئیں۔
اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بغیر آئینی ترمیم اور بجٹ کی منظوری ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کے درمیان رابطے جاری رہتے ہیں، تاہم حکومت نے نئی آئینی ترمیم کے معاملے پر اب تک پیپلز پارٹی سے کوئی باضابطہ رابطہ نہیں کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چھبیسویں اور ستائیسویں آئینی ترامیم میں پیپلز پارٹی کا کردار سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے صوبوں کے حقوق کم نہیں ہونے دیے بلکہ مزید اختیارات دلوائے، جبکہ بلوچستان کی سینیٹ میں نمائندگی بھی بڑھائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں اور پیپلز پارٹی نے وفاقی و صوبائی سطح پر مسلسل ان مسائل کو اٹھایا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب وزیراعظم نے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا تو پیپلز پارٹی نے اس کا خیر مقدم کیا، جبکہ موٹر سائیکل استعمال کرنے والوں کو ریلیف دینے کے فیصلے کی تمام صوبوں نے حمایت کی۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے بے نظیر مزدور کارڈ کے ذریعے لاکھوں کسانوں کی مدد کی ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران انہوں نے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ پر پاکستان کے مؤقف کا دفاع کیا، جبکہ جنگ کے بعد وزیراعظم نے ان سے امن کمیٹی کی قیادت کی درخواست کی۔
انہوں نے کہا کہ ایران امریکہ کشیدگی کے معاملے پر بھی پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کا مکمل ساتھ دیا کیونکہ قومی معاملات پر تمام پاکستانی متحد ہو جاتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدہ ہو بھی جائے تو معاشی مشکلات فوری طور پر ختم نہیں ہوں گی، اس لیے حکومت کو آئندہ بجٹ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھ کر بنانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سینئر کمیٹی بجٹ تجاویز حکومت کے سامنے پیش کرے گی، جس کے لیے راجہ پرویز اشرف، سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان اور نوید قمر پر مشتمل چار رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
نیب ترامیم کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی تاریخی طور پر نیب کے خاتمے کی حامی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی مجبوریوں کے باعث نئی ترامیم میں ساتھ دیا، تاہم اگر وعدے پورے نہ کیے گئے تو پارٹی اپنے فیصلوں پر نظرثانی کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور یہ ملک کے مفاد میں بنائی جا رہی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ایران کے ساتھ پاکستان اور پیپلز پارٹی کے تعلقات کئی نسلوں پر محیط ہیں، جبکہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔
انہوں نے ایران پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے بعد سب سے زیادہ میزائل حملے متحدہ عرب امارات پر ہوئے، جن کی بھی مذمت کرتے ہیں۔
آخر میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل خطے میں امن کے قیام کی کوششوں میں کامیاب ہوں گے۔
واشنگٹن / بیجنگ (نیوز اینڈ نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ نے چین پر واضح کر دیا ہے کہ تائیوان کے معاملے پر امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور امریکہ سمجھتا ہے کہ طاقت کے ذریعے تائیوان کے الحاق کی کوشش ایک خوفناک غلطی ہوگی۔
اپنے بیان میں مارکو روبیو نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی قیادت کے درمیان ملاقات میں تائیوان کا معاملہ زیر بحث آیا، تاہم امریکہ کی پالیسی پہلے جیسی برقرار ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے تائیوان کا چین کے ساتھ دوبارہ الحاق ناگزیر قرار دیا، لیکن امریکہ اس مسئلے کے حل کے لیے طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔ ان کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے آبنائے ہرمز کے معاملے پر تعاون اور مدد کی پیشکش بھی کی ہے۔
دوسری جانب چین کے دارالحکومت بیجنگ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان خوشگوار ماحول میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، عالمی چیلنجز اور تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور امریکہ کو ایک دوسرے کا حریف بننے کے بجائے شراکت دار بننا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی کامیابی اور خوشحالی میں مدد کرنی چاہیے اور نئے دور میں تعلقات کا درست راستہ تلاش کرنا ہوگا۔
شی جن پنگ نے کہا کہ دنیا اس وقت تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال سے گزر رہی ہے اور عالمی استحکام کے لیے بڑی طاقتوں کے درمیان تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی جنگوں کا کوئی فاتح نہیں ہوتا اور اختلافات کے حل کے لیے برابری کی سطح پر مذاکرات ہی بہترین راستہ ہیں۔
چینی صدر نے امید ظاہر کی کہ دو ہزار چھبیس چین اور امریکہ کے تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔
اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اور چین کے تعلقات پہلے سے کہیں بہتر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ساتھ دنیا کے بہترین کاروباری رہنماؤں کو چین لائے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون عالمی معیشت کے لیے فائدہ مند ہوگا۔
صدر ٹرمپ نے شی جن پنگ کو عظیم رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی دونوں ممالک کے درمیان مسائل پیدا ہوئے، انہیں بات چیت کے ذریعے جلد حل کر لیا گیا۔
ملاقات سے قبل امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے جنوبی کوریا میں چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فنگ سے بھی ملاقات کی، جس میں اقتصادی اور تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلام آباد (نیوز اینڈ نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں وقفہ سوالات کے دوران مختلف قومی امور پر تفصیلی بحث کی گئی جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے طویل تقاریر پر اعتراض اٹھا دیا۔
اجلاس کے آغاز پر رکن اسمبلی اقبال آفریدی نے کورم کی نشاندہی کی، جس پر کارروائی کچھ دیر کے لیے معطل رہی، تاہم بعد میں کورم مکمل ہونے پر اجلاس دوبارہ شروع ہوا۔
اجلاس کے دوران مردان میں طوفان سے ہونے والے نقصانات کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔ رکن اسمبلی نعیمہ کشور نے متاثرین کے لیے فوری سروے اور معاوضوں کا مطالبہ کیا۔
وقفہ سوالات کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے ارکان کی طویل تقاریر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں مختصر سوال اور مختصر جواب کی روایت اپنائی جانی چاہیے۔
اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے اپنی تقریر میوٹ کیے جانے پر احتجاج کیا، جبکہ طارق فضل چوہدری نے سیلاب سے قبل لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور صوبوں کو بروقت معلومات فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر مملکت برائے اطلاعاتی ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے ایوان کو بتایا کہ رواں برس ملک کی آئی ٹی برآمدات چار اعشاریہ پانچ ارب ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سالانہ پانچ لاکھ سے زائد بچوں کو تربیت دی جا رہی ہے۔
انہوں نے پانچ جی اسپیکٹرم نیلامی، بہتر فور جی سروس، سائبر فراڈ سے بچاؤ اور او ٹی پی و پن کوڈ کسی سے شیئر نہ کرنے سے متعلق آگاہی مہم کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق سوال کے جواب میں وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ نے کہا کہ دس اعشاریہ دو ملین افراد کی کفالت کی جا رہی ہے جبکہ بے نظیر ہنر مند پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو مختلف ہنر سکھائے جائیں گے۔
اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کالجوں کی فیسوں میں اضافے کے معاملے پر حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ صرف دس فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ طلبہ کو پہلے ہی پچاس فیصد رعایت دی جا رہی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پارلیمانی سیکرٹری میاں خان بگٹی نے موٹر سائیکل سواروں کو ریلیف دینے اور مزید اقدامات پر غور کی یقین دہانی کرائی، جبکہ نعیمہ کشور نے لیوی میں اضافے کو عالمی مالیاتی ادارے کی شرائط سے جوڑا۔
اجلاس کے دوران شیر افضل مروت، شہریار آفریدی اور دیگر ارکان نے متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک سے پاکستانیوں کی بے دخلی، پارا چنار کے شہریوں کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک اور وفاقی تحقیقاتی ادارے کے اختیارات سے متعلق شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
عبدالقادر پٹیل نے صومالیہ میں قزاقوں کے قبضے میں موجود پاکستانیوں کا معاملہ بھی ایوان میں اٹھایا، جس پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ ان کی رہائی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی بہتر ہوئی ہے اور کسی مخصوص مسلک کی بنیاد پر پاکستانیوں کی بے دخلی کا تاثر درست نہیں۔
اسلام آباد (نیوز اینڈ نیوز): وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی قومی وسائل پر دباؤ بڑھا رہی ہے اور یہ ملکی ترقی کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے تدارک سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آبادی پر قابو پانے، عوامی بہبود اور قومی سطح پر پالیسی سازی کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں آبادی سے متعلق پالیسی سازی کے لیے نیشنل پاپولیشن کونسل کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، جس کی سربراہی وزیراعظم خود کریں گے۔ کونسل میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی شامل ہوں گے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عوامی آگاہی مہم میں علمائے کرام اور کمیونٹی رہنماؤں کی شمولیت یقینی بنائی جائے تاکہ آبادی کے مسئلے سے متعلق شعور بیدار کیا جا سکے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے مؤثر اور مربوط قومی حکمت عملی تشکیل دینا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسائل اور آبادی میں توازن ہی پائیدار ترقی کی ضمانت ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت آگاہی مہم، صحت اور تعلیم کی سہولیات میں بہتری اور متوازن ترقی کے ذریعے آبادی میں اضافے کی رفتار کو قابو میں لانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
اجلاس میں “حکومت کے تمام اداروں کی مشترکہ حکمت عملی” اپنانے پر بھی زور دیا گیا تاکہ آبادی کے بہتر نظم و نسق کو یقینی بنایا جا سکے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں آبادی کی شرح نمو دو اعشاریہ پانچ فیصد تک پہنچ چکی ہے، جو ایک بڑا قومی چیلنج ہے۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ تمام صحت مراکز میں خاندانی منصوبہ بندی کی سہولیات فراہم کرنے سے آبادی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ سماجی تحفظ کے پروگراموں کو خاندانی منصوبہ بندی سے منسلک کیا جائے گا جبکہ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا بھی آبادی کے مسئلے کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال، وزیر مملکت برائے قومی صحت ملک مختار احمد بھرتھ سمیت اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
اسلام آباد (نیوز اینڈ نیوز): اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینٹرل سلیکشن بورڈ کے ترقیوں سے متعلق فیصلے کالعدم قرار دیتے ہوئے اکیس افسران کو ترقی کے لیے دوبارہ زیرِ غور لانے کا تفصیلی حکم نامہ جاری کر دیا۔
عدالت نے پولیس سروس، پاکستان انتظامی سروس اور سول سروس سے تعلق رکھنے والے اکیس افسران کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔
عدالت نے گریڈ بیس اور اکیس میں ترقی سے محروم رہنے والے افسران کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے سینٹرل سلیکشن بورڈ کو ہدایت کی کہ ترقی کے قواعد دو ہزار انیس کے مطابق ان افسران کے مقدمات کا نئے سرے سے جائزہ لیا جائے۔
تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزاروں کے مقدمات کا جائزہ مروجہ طریقہ کار کے مطابق لیا جائے اور اگر کسی افسر کے بارے میں منفی رائے دی جائے تو اس کی واضح وجوہات بھی ریکارڈ کا حصہ بنائی جائیں۔
درخواست گزار افسران میں ڈاکٹر مطاہر شاہ، اقبال احمد شیخ، شکیل احمد شکیل، مرزا ناصر علی، مطیع الرحمن ممتاز، ولایت خان، سید علی عدنان زیدی، محمد زاہد، ممتاز علی بوہیو، محمد امین قریشی، عتیق الرحمٰن، محمد اسلم جَمرو، ڈاکٹر محمد اختر عباس، نثار احمد خان، بلال احمد بٹ، ساجد حسین آرائیں اور ارباب قیصر احمد شامل ہیں۔
جبکہ ناصر خان، اسرار احمد خان، مجاہد اکبر خان اور آغا محمد یوسف نے ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔
اسلام آباد (نیوز اینڈ نیوز): سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان کی سزا کے خلاف دائر نظرِثانی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی سزا کالعدم قرار دے دی اور لاہور ہائی کورٹ کا بریت کا فیصلہ بحال کر دیا۔
عدالتِ عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ماضی میں کیے گئے کسی فعل پر بعد میں بننے والے قانون کے تحت زیادہ سزا نہیں دی جا سکتی۔ عدالت نے دو ہزار سولہ کا اکثریتی فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ انور سیف اللہ خان پر انیس سو چھیانوے کے الزامات کے تحت انیس سو ننانوے کے قومی احتساب آرڈیننس کا اطلاق درست نہیں تھا۔ عدالت کے مطابق استغاثہ رشوت لینے یا قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔
سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ صرف انتظامی بے ضابطگی کو مجرمانہ بدنیتی کا ثبوت نہیں سمجھا جا سکتا۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ نظرِثانی درخواست میں اگر ریکارڈ پر واضح غلطی موجود ہو تو اس کی اصلاح کرنا عدالت کی آئینی ذمہ داری ہے
روم (نیوز اینڈ نیوز): اٹلی کے دارالحکومت روم میں جاری اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں فن لینڈ کے ہیری ہیلیواارا اور انگلینڈ کے ہنری پیٹن پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ دوسرے راؤنڈ کے ایک دلچسپ اور سخت مقابلے میں ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے امریکی حریف ایلکس ٹی مشیلسن اور لرنر ٹائین کو 4-6، 6-4 اور 6-10 سے شکست دے کر ٹاپ ایٹ راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ اے ٹی پی کے زیرِ اہتمام جاری اس ٹورنامنٹ میں شائقین کو انتہائی عمدہ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں اور اب کوارٹر فائنل میں ہیری ہیلیواارا اور ہنری پیٹن کا مقابلہ اٹلی کے سائمن بولیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈریا واواسوری سے ہوگا، جس میں دونوں جوڑیاں سیمی فائنل تک رسائی کے لیے ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔
اسلام آباد (نیوز اینڈ نیوز): امریکہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور پال کپور نے نائب وزیر اعظم اور وزیرِخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس سے پاک۔امریکہ تعلقات اور مجموعی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن انسان اور ایران۔امریکہ جنگ بندی مفاہمت کا خیرمقدم۔
انہوں نے کہا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وانس نے 11 تا 12 اپریل کو پاکستان کو سراہا اور مسائل کے حل کے لیے بات چیت اور کیکاری کی طاقت پر زور دیا۔
نائب وزیرِاعظم نے پاکستان اور امریکہ کے موجودہ مثبت پیش رفت پر اظہار خیال کرتے ہوئے سطحی روابط پر اعلیٰ اور ڈائیلاگ کی ضرورت پر زور دیا۔
دونوں لیڈروں نے تجارت، سرمایہ کاری اور تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ اسسٹنٹ سیکرٹری پال کپور نے علاقائی سطح پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔
اسلام آباد (نیوز اینڈ نیوز):نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزیرِاعظم کی جانب سے قائم ٹیکس پالیسی کمیٹی کا فالو اپ اجلاس میں ہوا، جس میں مختلف پاور کے لیے ٹیکس پالیسیوں اور تجاویز پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ٹیکس نیٹ کو مزید آگے بڑھانے اور قومی مصنوعات میں سرمایہ کاری کے اقدامات پر زور دیا گیا جبکہ معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے برابر اور دوست ترقی کی پالیسیوں کو ترجیح دینے کی کوشش کی گئی۔
شراکت داروں نے بات پر اتفاق کیا کہ آپ کے اختیارات اس کے ذریعے پہنچ جائیں گے جو مصنوعات میں یقینی بنانے کے ساتھ ٹیکس کے قوانین پر پابندی لگانے والے افراد پر اضافی رقم نہ ڈالیں۔
اجلاس میں فیڈرل آف نیونیو (آر) کے ذمہ دار اداروں کے حکام کے نائب صدر کی کمپنی، جبکہ وزارتِ اعلیٰ اور دیگر متعلقہ اداروں کو حسب ضرورت بورڈ کے لیے کام تیز کرنے کے لیے بھی چلایا جانا چاہیے۔
اسلام آباد (نیوز اینڈ نیوز): پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے خیبر سے تعلق رکھنے والے رکنِ قومی اسمبلی اقبال آفریدی کے بیٹے کی جانب سے بیرونِ ملک سیاسی پناہ لینے کے معاملے نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ یہ معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں اس وقت سامنے آیا جب وزیرِ مملکت طلال چوہدری نے الزام لگایا کہ اقبال آفریدی کے بیٹے نے سفارتی پاسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے اٹلی میں سیاسی پناہ لی ہے۔ ان الزامات کے جواب میں اقبال آفریدی نے صحافیوں سے گفتگو اور سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہے اور ان کا 28 سالہ بیٹا حکومت اور اداروں کی مبینہ زیادتیوں اور ہراساں کیے جانے کی وجہ سے ملک چھوڑنے پر مجبور ہوا۔ انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ ان سے ہمدردی ہونی چاہیے کیونکہ انہوں نے اپنا بیٹا کھو دیا ہے اور اگر موقع ملا تو وہ خود بھی سیاسی پناہ پر غور کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے حکومتی دعووں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اقبال آفریدی کے بیٹے کے پاس کوئی آفیشل یا نیلا پاسپورٹ نہیں تھا کیونکہ قواعد کے مطابق 18 سال سے زائد عمر کے بچے اس کے اہل نہیں ہوتے۔ شیخ وقاص نے مزید دعویٰ کیا کہ جب بھی پولیس اقبال آفریدی کو گرفتار کرنے میں ناکام رہتی تھی تو ان کے بیٹے کو اٹھا لیا جاتا تھا، جس کے باعث اسے اپنی حفاظت کے لیے ملک چھوڑ کر اٹلی سمیت مختلف ممالک کا سفر کرنا پڑا
اسلام آباد (نیوز اینڈ نیوز): صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ایوانِ صدر میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران ریلوے ملازم محمد لیاقت شہید کو ان کی بے مثال بہادری کے اعتراف میں بعد از مرگ ‘ستارہ شجاعت’ عطا کیا ہے۔ محمد لیاقت نے ضلع اٹک کی تحصیل جنڈ میں مانکور چیک پوسٹ کے قریب ایک خودکش حملہ آور کو اپنی جان پر کھیل کر روک لیا تھا اور اس عظیم قربانی کے ذریعے متعدد قیمتی جانیں بچاتے ہوئے ایک بڑے سانحے کو ناکام بنا دیا تھا۔ صدر زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر پنجاب کی سفارش پر یہ اعزاز محمد لیاقت کی والدہ کو پیش کیا۔ اس باوقار تقریب میں خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری، وفاقی وزراء، چیئرمین سینیٹ، اراکینِ پارلیمنٹ اور سفارت کاروں نے شرکت کی جہاں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی دیگر شخصیات کو بھی سول ایوارڈز سے نوازا گیا۔ ان اعزازات میں نوابزادہ نصراللہ خان اور عرفان الحق صدیقی کو بعد از مرگ ‘نشانِ امتیاز’ جبکہ معروف کرکٹر شاہد آفریدی، ڈرامہ نگار اصغر ندیم سید اور عطاء الحق قاسمی کو ‘ہلالِ امتیاز’ عطا کیا گیا۔ اسی طرح سیکیورٹی کے شعبے میں جاوید اللہ خان محسود، نواب علی، سینیٹر ہدایت اللہ اور اے ایس آئی محمد اکرم سمیت متعدد اہلکاروں کو ان کی شجاعت پر بعد از مرگ اعزازات دیے گئے، جبکہ آئی جی پی جاوید اختر اوڈھو اور ڈاکٹر محمد شہباز چوہدری کو ‘تمغہ شجاعت’ سے نوازا گیا۔
لاہور (نیوز اینڈ نیوز): پنجاب کے وزیر اعلیٰ دفتر نے موجودہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے زیرِ استعمال گاڑیوں، غیر ملکی دوروں اور حکومتی سطح پر خریدے گئے لگژری طیارے کی تفصیلات فراہم کرنے سے معذرت کر لی ہے۔ ایک مقامی وکیل عبداللہ ملک کی جانب سے ‘حقِ معلومات’ (RTI) قانون کے تحت دائر کردہ ان درخواستوں کو قانونی استثنیٰ کا حوالہ دے کر مسترد کر دیا گیا ہے۔
درخواست گزار کے اہم سوالات وکیل عبداللہ ملک نے جولائی 2025 اور فروری 2026 میں پنجاب انفارمیشن کمیشن میں درخواستیں جمع کرائی تھیں جن میں درج ذیل معلومات طلب کی گئی تھیں:
وزیر اعلیٰ کے زیرِ استعمال گاڑیوں کے ماڈل، قیمت، ایندھن اور دیکھ بھال کے اخراجات۔سرکاری ہیلی کاپٹروں اور طیاروں کے اخراجات اور ان کے کل سفر کی تفصیل۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس کی سوشل میڈیا ٹیم کے ارکان کی تعداد اور ان کی بھاری تنخواہیں۔ مریم نواز کے دورہ جاپان کے اخراجات اور ان کے ہمراہ جانے والے حکام کی فہرست۔ تقریباً 38 سے 42 ملین ڈالر مالیت کے حامل ‘گلف اسٹریم G500’ جیٹ طیارے کی خریداری کی تفصیلات۔
حکومت کا موقف اور انکار کی بنیاد وزیر اعلیٰ دفتر کے پبلک انفارمیشن آفیسر نے جواب میں موقف اختیار کیا کہ مطلوبہ معلومات اس دفتر کے پاس دستیاب نہیں ہیں۔ مزید برآں، پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013 کی دفعہ 13(1)(e) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ایسی معلومات فراہم نہیں کی جا سکتیں جن کے افشا ہونے سے کسی شخص کی زندگی یا صحت کو خطرہ لاحق ہونے کا اندیشہ ہو۔
کوئٹہ (نیوز اینڈ نیوز): ضلع بارکھان کے علاقے نوشام میں دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) کے مطابق، اس کارروائی میں میجر توصیف احمد سمیت پانچ سیکیورٹی اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔
دہشت گردوں کا خاتمہ اور اسلحہ کی برآمدگی آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق، پاک فوج اور فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان کے دستوں نے بدھ کی صبح ریاست دشمن گروہ ‘فتنۃ ہندوستان’ کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا سراغ لگا کر انہیں گھیرے میں لیا، جس کے نتیجے میں سات دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
مٹی کے بیٹوں کی عظیم قربانی ترجمان کے مطابق، اس شدید جھڑپ کے دوران میجر توصیف احمد اور دیگر چار اہلکاروں نے وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ ‘فتنۃ ہندوستان’ ان عسکریت پسند گروہوں کے لیے استعمال ہونے والا نام ہے جو بلوچستان میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کا عزم ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے